تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 فروری 2016
وقت اشاعت: 16:57

شیر پنجاب اوررستم گامہ پہلوان دنگل اسی ماہ ہوں گے

جیو نیوز - لاہور.......صوبائی وزیرکھیل پنجاب رانا مشہود نے اعلان کیا ہے کہ 15جنوری کو شیر پنجاب دنگل جبکہ 16 کو رستم گامہ پہلوان دنگل کا اہتمام کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے پریس میں کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ روایتی کشتیوں کو فروغ دیا ہے،15 جنوری کو شیر پنجاب دنگل جبکہ 16 کو رستم گامہ پہلوان دنگل منعقد کیا جائے گا ۔رستم زماں گاما پہلوان دنگل کا بڑا جوڑ بشیر بھولا بھالا اور عطا محمدپہلوان جبکہ شیر پنجاب دنگل میں عمیر پہلوان کا مقابلہ عثمان شاہد سے ہو گا۔

شیرپنجاب دنگل میں اچھوپہلوان کا مقابلہ شہوار پہلوان ،طاری پہلوان کاگونگا پہلوان سےہوگا،جبکہ ماجو پہلوان کا کا مقابلہ محمد علی پہلوان سے ہو گا۔ دوسرا ایونٹ رستم زماں گاماں پہلوان دنگل میں 40 پہلوان حصہ لے گے۔عثمان شاہد بمقابلہ مالو پہلوان سے دنگل میں آمنے سامنے ہو نگے جبکہ محسن پہلوان چاندی کا طاری سےٹکرائیںگے ،قاسم گجرکا مقابلہ کا نوحی سےہو گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.