تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 فروری 2016
وقت اشاعت: 17:39

فیصلہ کن معرکہ :زمبابوے اور افغانستان آج مدمقابل

جیو نیوز - شارجہ ......زمبابوے اور افغانستان کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا،جیوسوپر یہ میچ بھی براہ راست نشر کرے گا۔

شارجہ میں جاری سیریز میں افغان ٹیم نے ابتدائی دو میچز جیت کر دھوم مچائی لیکن زمبابوے کی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا،اگلے دو میچز جیت کر سیریز برابر کر لی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا،جو جیتے گا سیریز اس کے نام ہوگی۔یہ دلچسپ مقابلہ بھی پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.