تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 فروری 2016
وقت اشاعت: 3:37

چیئرمین پی سی بی نے آفریدی کے عمل کو اردو سے ناآشنائی قرار دیدیا

جیو نیوز - کراچی......صحافی سے شاہد آفریدی کی بدتمیزی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈشہریارخان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے ان کی اردو سے ناآشنائی قرار دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی اردواچھی نہیں، بعض اوقات بات ہوجاتی ہے، درگذرکرلیں۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان شاہد آفریدی کا صحافی کے سوال کو ’’گھٹیا‘‘ کہنا ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان کی اردو سے ناآشنائی قرار دے دیا،تاہم انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر انہوں نے آفریدی کو غلط سمجھا تو وہ ان سے کہیں گے کہ وہ صحافی سے معافی مانگیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ آفریدی نے کیا کہا اور کیوں کہا، وہ واپس لاہور جاکر معاملے کی تحقیقات کریں گے کہ اصل معاملہ ہوا کیا۔

جب شہریار خان کو بتایا گیا کہ آفریدی نے صحافی کے سوال کو گھٹیا قرار دیا تو انہوں نے اسے شاہد آفریدی کی اردو سے ناآشنائی قرار دیتے کہا کہ آفریدی کی زبان اردو نہیں اس لئے انہوں نے ایسا لفظ استعمال کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.