تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 فروری 2016
وقت اشاعت: 14:27

ڈاکار ریلی:پانچواں مرحلہ فرانس کے سبس چین لوئب نے جیت لیا

جیو نیوز - پیرس.......ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ بھی فرانس کے سبس چین لوئب نے جیت لیا،بائیک کیٹگری میں آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس نے کامیابی حاصل کی۔

ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ بھی دلچسپ رہا ،اس میں بھی سابق ریلی چیمپین سبس چین ہی سب سے آگے رہے ،اسپین کے کارلوس سینز دوسرے نمبر پر ہیں۔اوور آل اسٹینڈنگ میں بھی سبس چین لوئب کی برتری قائم ہے۔

بائیک کیٹگری میں آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس نے میدان مار لیا،اس مرحلے میں کامیابی کے بعد وہ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.