تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 فروری 2016
وقت اشاعت: 20:5

شاہد آفریدی کومشکل سوال کیلئے تیار رہنا چاہیے، وسیم اکرم

جیو نیوز - کراچی.......سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم آج جیو کے مارننگ شو نادیہ خان کے مہمان تھے۔اس موقع پر جہاں شنیر اکرم نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کھانوں کے بارے میں بتایا ،وہیں وسیم اکرم نے کرکٹ اور گھریلو زندگی سے متعلق گفت گو کی۔

وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے شو میں دلچسپ گفت گو کی ، شاہد آفریدی کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتےہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نےکہاکہ آج کرکٹ بدل گئی ہے ، کھلاڑیوں کو کھیلنے کے ساتھ بولنا بھی آنا چاہیے اور شاہد آفریدی ہمارے ہیرو ہیں ، انہیں مشکل سوالات کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔

کمنٹری سے متعلق سوال پر وسیم اکرم کا کہنا تھاکہ انہیں لگتا ہے کہ کھیلنا آسان ہے ، کمنٹری شروع میں بہت مشکل لگتی تھی لیکن اب وہ اس کے عادی ہوگئے ہیں ۔

اس موقع پر وسیم اکرم کی اہلیہ سے بھی میزبان نے دلچسپ گفت گو کی ، شنیرااکرم نے بتایا کہ انہیں کھانے میں کئی چیزیں پسند ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.