تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 فروری 2016
وقت اشاعت: 2:59

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم آج روانہ ہوگی

جیو نیوز - کراچی .....نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم آج کراچی سے روانہ ہوگی۔

15 جنوری سے 31 جنوری تک جاری رہنے والے دورے کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور3 ون ڈے میچز کھیلے گی ۔

پاکستان ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے لئے تقریبا 2 ہفتے سخت ٹریننگ کی ،جس میں کھلاڑیوں کی بولنگ بیٹنگ کے ساتھ خاص توجہ فٹنس پر رکھی گئی ۔

دوسری جانب عمر اکمل،پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اپنے جوہر نہیں دکھاسکیں گے،ان پر پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر،ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی پابندی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.