تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 فروری 2016
وقت اشاعت: 19:6

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ ،ویسٹ انڈیز پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا

جیو نیوز - دبئی .......انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سری لنکا پہلی پوزیشن سے محروم ہو گیا،ویسٹ انڈیز نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔

آئی سی سی کی جانب سے جا ری کی جانے والی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان رینکنگ میں چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد سری لنکا پہلی پوزیشن سے محروم ہوکر تیسرے نمبر پرپہنچ گیا ہے ۔آسٹریلیا دوسرے،انگلینڈ چوتھے،جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر ہے،ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کا چھٹا نمبر ہے جبکہ بھارت کی آٹھویں پوزیشن،افغانستان نویں اور بنگلا دیش دسویں پوزیشن پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.