17 فروری 2016
وقت اشاعت: 17:51
پی ایس ایل کیلئے منتخب نہ ہونے پر مایوسی ہوئی، یاسرعرفات
جیو نیوز - اسلام آباد …قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر یاسرعرفات نے کہا ہے کہ پہلی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے کسی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر بے حد مایوسی ہوئی ۔
کرکٹر یاسرعرفا ت نے کہا کہ مجھے مجموعی طور پر ٹی 20 میچز میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے، بلا شبہ اس فارمیٹ میں میرا تجربہ کئی کھلاڑیوں سے زیادہ ہے، پی ایس ایل کیلئے 90 سے زائد کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تاہم مجھے کسی نے نہیں لیاجو کہ میرے لئے تکلیف دہ لمحہ ہے۔
یاسرعرفا ت نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں کیونکہ اس سے ملک کو بڑا فائدہ ہو گا۔