19 فروری 2016
وقت اشاعت: 5:32
ساؤتھ ایشین گیمز: مرد و خواتین ویٹ لفٹنگ ٹیموں کا اعلان
جیو نیوز - لاہور......بھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے پاکستان کی مرد و خواتین ویٹ لفٹنگ ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ۔
پاکستان کی ویمن ویٹ لفٹنگ ٹیم پہلی مرتبہ ساوتھ ایشین گیمز میں حصہ لے گی ۔ چھ رکنی ٹیم میں صائمہ شہزاد، سنیہہ غفور ، نیلم ریاض ، نادیہ مقصود، رابعہ رزاق اور سائرہ بانو شامل ہیں ۔
مردوں کی ٹیم میں عبداللہ غفور، محمد شہزاد ، ابو سفیان ، عمر لون ، محمد طاہر ، عثمان امجد راٹھور اظہر عامر اور نوح دستگیر بٹ شامل ہیں ۔ ساؤتھ ایشین گیمز سات فروری سے بھارت کے شہر گوہاٹی میں شروع ہوں گے ۔