20 فروری 2016
وقت اشاعت: 12:56
بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی خدشات کا شکارہو گئی
جیو نیوز - لاہور.......پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ ٹی 20 میں شرکت کےلیے بھارت روانگی خدشات کا شکار ہو گئی ہے۔ بلائنڈ ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 17 جنوری کو ہوگی جبکہ پاکستان کو پہلا میچ 18جنوری کو نیپال کے خلاف کھیلنا ہے ۔
پاکستان ٹیم کی 16 جنوری کو بھارت روانگی شیڈول ہے لیکن اسے اب بھارت کے ویزے جاری نہیں کیے گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال پاکستانی ٹیم کو بھارتی اداروں کی جانب سے کلئیرنس نہیں ملی،اسی لیے ویزے جاری نہیں کیے جا سکے ۔