تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 فروری 2016
وقت اشاعت: 14:17

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ویزے مل گئے

جیو نیوز - لاہور........ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ویزے مل گئے، ٹیم ہفتے کو بھارت روانہ ہو گی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی روانگی آخری لمحات تک خدشات کا شکار رہی، حکومتی کلیئرنس لیٹر نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی نے فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیا جبکہ ویزوں کا اجراء بھی تاخیر کا شکار رہا، اب دونوں مسائل حل ہو چکے، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے بتایا کہ پاکستان بلائنڈ ٹیم ہفتے کو واہگہ کے راستے بھارت پہنچ کر امرتسر سے کوچی جائے گی جہا ں 17 جنوری کو بلائنڈ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.