تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 فروری 2016
وقت اشاعت: 12:5

بشیر بھولا نے رستم زماں گاما پہلوان کا ٹائٹل جیت لیا

جیو نیوز - لاہور......بشیر بھولا نے رستم زماں گاما پہلوان کا ٹائٹل جیت لیا۔ پنجاب اسٹیڈیم میں بشیر بھولا بھالا اکھاڑے میں اترے اور دیکھتے ہی دیکھتے مدمقابل عارف پہلوان کو چت کردیا۔

بشیر بھولا بھالا سابق رستم پاکستان بھی رہ چکے ہیں، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی کہ ایسے مقابلے مزید ہونے چاہئیں، اکھاڑوں میں سہولتیں فراہم کی جائیں تو ہم بھی ورلڈ چیمپئن بناسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.