23 فروری 2016
وقت اشاعت: 21:7
عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کلے74 برس کے ہوگئے
جیو نیوز - نیو یارک.......دنیائے باکسنگ پر حکومت کرنیوالے لیجنڈ ری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی آج اپنی74 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ محمدعلی نے17جنوری1942ء کوامریکا میں پید اہوئے۔
امریکا کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولنے والے کا نام کلے رکھا گیا جنہوں نے ستر کی دہائی میں اسلام قبول کیا۔ انہوں نے 29 اکتوبر 1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا۔ باکسنگ میں ان کا کیریئر ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے کامیاب رہا لیکن ان کو عظمت اس وقت حاصل ہوئی جب ساٹھ کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپِک میں سونے کا تمغہ جیتا۔
تمغہ جیتنے کے بعد محمد علی کو نسل پرستی کا سامنا رہا لیکن ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہا اور40 سال کی عمر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ریٹائر منٹ کے بعد بہت سے فلاحی کاموں میں حصہ لیا اور ایک مشہور شخصیت، ایک باغی،حقوق انسانی کے علمبرداراورشاعر،جس نظر سے بھی دیکھا جائے محمد علی نے ہمیشہ کھیل، نسل پرستی اور قومیت کو شکست دی اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب محمد علی کرہ ارض پر بلا شبہ سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخص بن گئے۔باکسنگ میں محمد علی کی زندگی 20 سال پر محیط رہی جس کے دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آئوٹ اسکور کیا ۔