24 فروری 2016
وقت اشاعت: 14:34
فیبیان گومیز نے ہوائی میں ہونے والاگالف اوپن ایونٹ جیت لیا
جیو نیوز - ہونولولو …ارجنٹائن کے فیبیان گومیز نے ہوائی میں ہونے والاگالف اوپن ایونٹ جیت لیا ۔یہ ان کے کئیریئر کا دوسرا،پی جے ٹور ٹائٹل ہے۔
امریکی ریاست ہوائی کے خوبصورت وائلے کنٹری کلب میں ہونے والے گالف پلے آف ایونٹ میں ارجنٹائن کے فیبیان گومیز اور امریکہ کے برینٹ اسنیکر کے درمیان مقابلہ تھا،گومیز نے بہت آسانی نے دو برڈیز بنا ڈالیں لیکن امریکن گالفر اسنیکر نے موقع 10 فٹ سے مس کردیا۔
سیکنڈ پلے آ ف میں بھی گومیز چھائے رہےاور اپنا دوسرا پی جی اے ٹور ٹائٹل حاصل کرلیا۔