تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2016
وقت اشاعت: 21:23

سلمان بٹ کی شانداراننگز،واپڈا نے حبیب بینک 7وکٹ سے ہراد یا

جیو نیوز - کراچی ......سلمان بٹ کی شاندار اننگز کی بدولت واپڈا نے حبیب بنک کو 7وکٹوں سے شکست دے دی، اوپنر نے 81رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں حبیب بنک کی ٹیم 169کے اسکور پر آوٹ ہوگئی، نعمان انور 47رنز کے ساتھ ٹاپ اسکوررہے ، خالد عثمان نے 4، محمد آصف نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

سلمان بٹ کی ایک اور ذمہ دارنہ اننگز کی بدولت واپڈا نے ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا، سلمان بٹ نے 81رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی جس میں 8چوکے بھی شامل تھے۔

سلمان بٹ 5 میچز میں ایک سنچری کی بدولت 336رنز بناچکے ہیں، نیشنل بنک اسپورٹس کمپلیکس پر فاٹا نے کراچی وائٹس کو 5وکٹوں سے ہرادیا، نیشنل اسٹیڈیم پر راولپنڈی نے لاہور وائٹس کو 33رنز سے شکست دے دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.