تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 فروری 2016
وقت اشاعت: 1:13

ٹینس میں میچ فکسنگ کی خبریں،اسٹار کھلاڑیوں کا رد عمل

جیو نیوز - دبئی.......ٹینس میں فکسنگ کی خبریں کیاآئیں،بڑے اور اسٹار کھلاڑیوں کی جانب سے تردیدی بیانات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ایک دن پہلے دنیائے ٹینس میں کھلبلی میچ فکسنگ کی خبر سے مچی ،جس کے بعد کھلاڑی کی جانب سے ری ایکشن کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سابق ورلڈ نمبر ون راجر فیڈرر کا کہنا ہے کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کون کون لوگ میچ فکسنگ میں ملوث ہیں؟ کیا پہلے کبھی میچ فکسنگ ہوئی؟ کیا کوئی سنگلز کھیلنے والاکھلاڑی اس میں ملوث ہوا ؟ کھیلوں کا تقدس برقرار رکھنے کے لئے فکسرز کے نام سامنے لانا ضروری ہیںتاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہوا۔

ورلڈ نمبر ٹو اینڈی مرے کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو اس سے متعلق معلومات دینے کی ضرورت ہےتاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات سامنے نہ آئیں۔سیرینا ولیمز نے بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.