تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 فروری 2016
وقت اشاعت: 9:38

فیصلہ کن ٹی 20:پاکستان اور نیوزی لینڈ کل مدمقابل ہونگے

جیو نیوز - ویلنگٹن .....پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن ٹی20 کل ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، ٹیم نے آج بھی بھرپور ٹریننگ کی ، آخری میچ میں گرین شرٹس دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔فیصلہ کن میچ کل11 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے، پاکستان نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 16رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ کیویز نے 10وکٹوں سے بآسانی اپنے نام کیا تھا۔

تیسرے اور فیصلہ کن میچ کی تیاری کےلیے گرین شرٹس نے آج بھی بھرپور پریکٹس کی، کھلاڑیوں فیلڈنگ اور بولنگ پر خصوصی توجہ دی۔

اطلاعات ہیں کہ آخری میچ میں ٹیم پاکستان دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی ، صہیب مقصود جو اب تک بہتر کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکے ان کی جگہ محمد رضوان کھیلیں گے جبکہ تجربہ کار عمر گل پر انورعلی کو فوقیت دی جائےگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.