1 مارچ 2016
وقت اشاعت: 3:23
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ،پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا
جیو نیوز - کوچی.......ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جا ری ہے ،گرین شرٹس نے سری لنکا کو 90 رنز سے مات دے دی۔
بھارت کے شہر کوچی میں جاری ایونٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے آٹھ وکٹ پر 214 رنز بنائے ،جواب میں سری لنکن ٹیم صرف 124 رنز ہی بنا پائی،پاکستان نے 90 رنز کی کامیابی کے ساتھ فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا،اس سے پہلے گرین شرٹس نیپال اور بھارت کو بھی شکست دے چکے ہیں۔