تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 مارچ 2016
وقت اشاعت: 23:32

کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کی دیواریں سجنا شروع

جیو نیوز - لاہور.....پاکستان کرکٹ بورڈ نےاپنے ہیڈ کوارٹر کی دیواروں کو یادگاری اشیاء سے سجانا شروع کر دیا ہے ۔ لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کی راہداری جس میں پہلی یادگاری دیوار سجائی گئی ۔

پہلے مرحلے میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 میں شریک تمام ٹیموں کے آٹو گراف شدہ بیٹس رکھے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ 2012 سے لیکر اب متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پاکستان کی سیریز کے بیٹس کو بھی اس یادگاری دیوار کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

اس کے ساتھ کچھ دوسرے سوونئیرز رکھے گئے ہیں ۔یادگاری اشیاء جمع کرنے والے پی سی بی کے مقصود احمد کا کہنا ہے کہ دنیا بھرسے یادگاری اشیاء اکٹھی کر کےانہیں پی سی بی ہیڈ کوارٹر کی زینت بنایا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.