2 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:2
ٹی 20 رینکنگ:پاکستان کی ایک درجہ تنزلی کے بعدساتویں پوزیشن
جیو نیوز - دبئی .....نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی جبکہ نیوزی لینڈ دو درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پرآگئی۔
ٹی 20 رینکنگ میں ویسٹ انڈیز بدستور پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور سری لنکا تیسرےنمبر پر ہے،بھارت اس فارمیٹ میں پاکستان سے نیچے یعنی آٹھویں پوزیشن پر ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کوپاکستان کے خلاف سیریز میں جیت کا صلہ ملا اور اس کی رینکنگ میں پوزیشن بھی7 سے 5 ہو گئی ہے۔