2 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:7
بھارت :کرکٹر کا اننگز میں ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ بوگس نکلا
جیو نیوز - ممبئی......بھارت میں ایک اسکول کے کرکٹر کی طرف سے ایک اننگز میں ایک ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بوگس نکلا۔رواں ماہ کے اوائل میں ممبئی کے ایک طالب علم کرکٹرپرانو دھنے وادنے یہ ریکارڈ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرانو دھنے واد کو بارہ بارہ سال سے بھی چھوٹے بچوں نے بولنگ کرائی،اننگز کے دوران پرانو کے 22کیچ اور تین اسٹمپ چھوڑے گئے، باؤنڈری بھی صرف 30 گز کی تھی۔
پرانو دھنے واد نے آرتھر کولنز کا ایک اننگز میں 628رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کا دعویٰ کیا تھا۔آرتھر کولنز نے یہ ریکارڈ 1899ء میں بنایا تھا۔