تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 مارچ 2016
وقت اشاعت: 19:11

شعیب اختر گھٹنے کی انجری سے نجات پانے میں کامیاب

جیو نیوز - میلبرن.....راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر گھٹنے کی انجری سے نجات پانے میں کامیابی ہوگئے،میلبرن کے ہسپتال میں ڈاکٹرز نے ان کا سات گھنٹے طویل آپریشن کیا ۔

پاکستان کو متعدد میچز میںفتح سے ہمکنار کروانے والے شعیب اختر جنہیں گھٹنے کی انجری نے وقت سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے پر مجبور کر دیا ۔

شعیب آج کل آسٹریلیا میں ہیں جہاں میلبرن کے مقامی ہسپتال میں ان کے گھٹنےکا سات گھنٹے طویل آپریشن ہوا،شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ 163 ون ڈے اور 15 ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.