تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 مارچ 2016
وقت اشاعت: 5:0

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

جیو نیوز - ایڈیلیڈ......آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم ایرون فنچ جبکہ بھارتی ٹیم ایم ایس دھونی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

میزبان ٹیم آسٹریلیا پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھارت کو 4-1 سے شکست دے چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ 29 جنوری کو میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل 31 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.