7 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:45
جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر غلام بودی پر20سال کی پابندی
جیو نیوز - جوہانسبرگ .....کرکٹ ساؤتھ افریقا نے میچ فکسنگ کا اعتراف کرنے والے سابق انٹرنیشنل کرکٹر غلام بودی پر20 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق غلام بودی نے 18 جنوری کو اعتراف کیا تھا کہ اُنہوں نے پچھلے سال ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران میچ فکسنگ کی تھی۔
بودی کے اس اعتراف کے بعد اُن پر20 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے ، اس دوران وہ کسی بھی سطح کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے، ان 20 سال میں پانچ برس کی معطل سزا بھی شامل ہے۔