تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 مارچ 2016
وقت اشاعت: 23:44

ثانیہ اور ہنگس آسٹریلین اوپن کےسیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جیو نیوز - میلبورن.... ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ اور ہنگس نے کوارٹر فائنل میں گرونفیلڈ اور وانڈی ویگے کی جوڑی کو شکست دی۔

میلبورن پارک، آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلم ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرونفیلڈ اور وانڈی ویگے کی جوڑی کو دلچسپ مقابلے کے دو چھ، چھ چار اور ایک چھ سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

سیمی فائنل میں ثانیہ اور ہنگس کا مقابلہ جولیا جارجز اور پلسکووا سے ہو گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.