تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 21:38

ایشیا کپ کرکٹ ،پاک بھارت مقابلہ27فروری کو ہوگا

جیو نیوز - کراچی.......دنیائے کرکٹ کے دو بڑے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 27 فروری کو ایشیا کپ میں مدمقابل ہوں گے ۔

ورلڈ ٹی 20 کی وجہ سے اس برس ایشیا کپ ٹی 20 کے فارمیٹ پر بنگلہ دیش میں کھیلا جا ئے گا ۔۔۔ یہ لگاتار تیسرا موقع ہے کہ بنگلہ دیش ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ 26 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ میں پاک بھارت ٹیمیں 27 فروری کو مد مقابل ہوں گی ۔ پاکستان ٹیم 29 فروری کو کوالیفائر ٹیم ، دو مارچ کو بنگلہ دیش اور 4 مارچ کو سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گی ۔ فائنل6 مارچ کو کھیلا جا ئے گا ۔ میچز میر پور میں کھیلے جائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.