تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 مارچ 2016
وقت اشاعت: 20:40

دوسرا ٹی 20:آسٹریلیا اور بھارت کل آمنے سامنے ہوں گے

جیو نیوز - میلبورن......آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، مہمان ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹی 20 میں میزبان ٹیم کو 37 رنز سے ہرایا تھا۔

کل کا کینگروز کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، وہ یہ میچ جیت کر نہ صرف سیریز میں کم بیک کرنے بلکہ اسے برابر کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی، دوسری جانب ان فارم بھارتی ٹیم عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میچ جیت کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔

ماہرین نے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.