11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:22
کیوی فاسٹ باؤلر ایڈم ملن نے ایسکس سے معاہدہ کرلیا
جیو نیوز - لندن...... کیوی فاسٹ باؤلر ایڈم ملن نے انگلش کائونٹی ایسکس سے معاہدہ کرلیا، ایڈم ملن نیٹ ویسٹ ٹرافی میںکائونٹی کی نمائندگی کریں گے۔
انگلش کاؤنٹی کلب ایسکس نے نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ایڈم ملن کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ ملن کاؤنٹی سیزن میں ہم وطن پلیئرز جسی رائیڈر اور میٹ کوئن کو جوائن کریں گے۔ معاہدے کے تحت ملن کلب کی طرف سے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کے سات میچز کھیلیں گے۔ ملن نے معاہدے کے بعد کہا کہ ایسکس سے معاہدہ کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، کلب حکام کی توقعات پر پورا اترنے کی سرتوڑ کوشش کروں گا۔