تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 1:51

دوسرا ٹی ٹوینٹی، بھارت نے آسٹریلیا کو 27 رنز سے ہرا دیا

جیو نیوز - میلبرن...... بھارت نےآسٹریلیاکودوسرےٹی ٹوئنٹی میں27رنزسےہرا دیا۔ایرون فنچ کی شاندار بیٹنگ بھی آسٹریلیا کے کام نہ آسکی۔

بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کرتین میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

روہیت شرما،ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کی شاندار بولنگ کی بدولت بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں 184 رنز اسکور کئے،روہیت شرما 60، اور شیکھر دھون 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویرات کوہلی 59 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم بھارتی بولرز کے آگے بے بس نظر آئی اور مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹ پر 157 رنز ہی بناسکی،سوائے ایرن فنچ کے کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا،فنچ نے 74 رنز اسکور کئے،بھارت نے یہ میچ 27 رنز سے جیت کر تین میچز کی سیریز میں دوصفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.