تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 3:43

شعیب ان فٹ، بیگم ثانیہ کی جوڑی مارٹینا کے ساتھ فٹ

جیو نیوز - کراچی......شعیب ان فٹ، لیکن بیگم ثانیہ کی جوڑی مارٹینا کے ساتھ فٹ۔آسٹریلین اوپن ویمن ڈبلز کا ٹائٹل ثانیہ مرزا اور مارٹینا کے نام، دونوں کی جوڑی نے ومبلڈن، اور یو ایس اوپن کے بعد گرینڈ سلیم جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرلی۔

ثانیہ مرزا نے 2016ء کا آغاز ایک اور کامیابی سے کیا، سوئس مس مارٹینا ہنگز کے ساتھ مل کر آسٹریلین اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، ثانیہ نے جب نے مارٹینا کے ساتھ جوڑی بنائی ہے، وہ ایک کے بعد ایک کامیابی سمیٹے چلی جا رہی ہیں، زندگی کی جوڑی انہوں نے شعیب ملک کے ساتھ بنائی تھی، ان کا حال البتہ پتلا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے 245 رنز کی اننگز کے ساتھ شاندار کم بیک کیا، لیکن پھر اگلے دو ٹیسٹ میچوں میں ایسے ناکام ہوئے کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی 20میں وہ کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور اس کے بعد بتایا یہ گیا کہ وہ زخمی ہیں۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو پا رہا کہ انہیں یہ زخم کہاں لگا ہے۔ بات جو بھی ہو، لیکن وہ میدان سے باہر ہیں۔

غرض ثانیہ کا ایک جوڑی دار ناکام اور دوسرا کامیاب ہو رہا ہے، بھابھی فٹ ہیں اور بھائی ان فٹ، ایک کی گاڑی چل پڑی ہے تو دعا ہے کہ دوسرے کی بھی چل پڑے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.