تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:4

پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کو فروغ ملے گا، نجم سیٹھی

جیو نیوز - لاہور......پاکستان سوپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایونٹ سے دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ کو فروغ ملے گا اور نئے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہونگے ۔ٹیموں کے مالکان کو دبئی میں بھی تشہیری سرگرمیاں تیز کرنی چائیے۔

پاکستان سوپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے آفیشل اسپانسرز کا اعلان کر دیا گیا ہے،پی سی بی ایگزیکٹو ہیڈ نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ کرکٹ کو پی سی بی کی بیوروکریسی سے نکال کر عوام میں لانا ایک خواب تھا جو پورا ہونے جا رہا ہے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سوپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے آفیشل پارٹنرز کا اعلان کر دیا گیا۔ اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا آغاز تو چار فروری سے ہونا ہے لیکن جوش و خروش وقت سے پہلے ہی بہت اوپر جا چکا ہے، پی ایس ایل کی وجہ سے کرکٹ عوام میں چلی جائے گی۔
پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سوپر لیگ کا قیام اصولی طور پر بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا لیکن دیر آید درست آید۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے مالک نے بھی اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا اور نئےٹیلنٹ کے لئے لانچنگ پیڈ قرار دیا۔پشاور زلمی کے عہدیداران نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل میں پشاور زلمی کی ایک اے ٹیم بنانے کی کوشش بھی کی جائے گی جو ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.