13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 10:24
ماسٹر ز چیمپئنز لیگ ، لیو لائنز نے کیپری کورن کمانڈرز کو ہرادیا
جیو نیوز - دبئی.......ماسٹر ز چیمپئنز لیگ کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں لیو لائنز نے کیپری کورن کمانڈرز کو ہرادیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے لیو لائنز نے بیٹنگ کی۔
اُن کی جانب سے یوہان بوتھا نے ناقابل شکست 42 اور جیمز فرینکلن نے 31رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں، برینڈن ٹیلر نے 24رنز بنائے۔ لیو لائنز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 156رنز بنانے میں کامیاب رہی، کلینویلٹ اور پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کیپر ی کورن کمانڈرز کا آغاز اچھا تھا، اوپنر سائمنڈز اور ایشویل پرنس نے 63رنز فراہم کیے۔