13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:22
پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹرائیلز،دو صوبوں سے27کھلاڑی شریک
جیو نیوز - لاہور.....پاکستان ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائیلز ہاکی کلب میں ہوئے دو صوبوں سے صرف 27کھلاڑیوں نےحاضری دی۔
اندرون سندھ سے 9، بلوچستان سے 11اور کراچی کے سات کھلاڑیوں نے ہاکی کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ سلیکٹر وسیم فیروز نے جیو نیوز کو بتایا کہ کم حاضری کو دیکھتے ہوئے ٹرائیلز میں ایک دن کا مزید اضافہ کیا گیا ہے، امید ہے ہفتے کو مزید کھلاڑی ہاکی کلب کا رخ کریں گے۔