تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 مارچ 2016
وقت اشاعت: 19:17

وقاریونس ٹیم میٹنگ کی خبریں میڈیا پرآنے سے پریشان

جیو نیوز - آکلینڈ ......پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے تو کل کھیلا جائےگا،لیکن میچ سے قبل ٹیم مینجمنٹ کو ایک نئی مہم مل گئی ہے اسے مخبر کی تلاش ہے،کوچ وقاریونس ٹیم میٹنگ کی خبریں میڈیا پرآنے سے پریشان ہیں۔

کون ہے وہ جس کی ہے تلاش پاکستان کرکٹ ٹیم میں؟ٹیم مینجمنٹ نئی مہم پر لگ گئی، اسے انفارمر کی تلاش ہے، وہ تلاش جس سے کوچ ناراض، ٹیم مینجمنٹ خفا اور پی سی بی بھی پریشان ہے۔

آکلینڈ میں ٹیم کی تیاری تو ایک طرف، مینجمنٹ نئی مہم پر ہے، ٹیم کی خبریں باہر کون دے رہاہے تلاش ہے اس مخبر کی۔ ذرائع کے مطابق میڈیا منیجر اور سیکورٹی منیجر نے تلاش کے بعد کھلاڑیو ں کو دھمکی دی،جس پر ٹیم پلیئرز نے سماجی ویب سائٹس اور واٹس ایپ کا استعمال چھوڑ دیا ہے۔

کوچ وقاریونس ٹیم میٹنگ کی خبریں میڈیا پر آنے سے پہلے ہی کافی پریشان تھے، جس کے بعد ا ب ٹیم انتظامیہ نے سب پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.