15 مارچ 2016
وقت اشاعت: 1:12
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا نغمہ اور آفیشل کٹ لانچ
جیو نیوز - اسلام آباد......پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا نغمہ اور آفیشل کٹ لانچ کرنے کی رنگا رنگ تقریب اسلام آباد میں ہوئی، گلوکار محمد علی شہکی اور علی ظفر نے بھی پرفارم کیا، لوگوں نے خوب انجوائے کیا۔
پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی تقریب میں شریک تھی اسٹارز کے علاوہ کرکٹ لورز کی بڑی تعداد، علی ظفر نے ٹیم کا آفیشل نغمہ گایا تو شائقین کا جوش و خروش بھی تھا عروج پر، ہال سیٹیوں اور تالیوں سے گونجتا رہا۔
علی ظفر کے ساتھ محمد علی شہکی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا،سرخ اور اورنج ٹی شرٹ پہنے مصباح الحق اور سعید اجمل ٹیم کے ساتھ اسٹیج پر آئے تو شائقین نے والہانہ استقبال کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اونر علی نقوی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم بہت متوازن ہے اور جیت کی لگن بھی ہے۔ اسلام آباد کے لوگ بھی اپنے شہر کی ٹیم سے بہت امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم اور ٹیم کے کوچ ڈین جونز نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اسلام آباد یونائٹیڈ کی حوصلہ افزائی کی۔