تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 مارچ 2016
وقت اشاعت: 0:8

انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

جیو نیوز - ڈھاکا......آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ، ذیشان ملک مین آف دی میچ قرار پائےہے۔

سلہٹ ڈسٹرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں کینیڈا انڈر 19 کے کپتان ابراش خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کینیڈین یوتھ ٹیم 48اعشاریہ3 اوورز میں 178 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ بھوندو 51 اور ابراش خان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ حسن خان نے تین اور شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں پاکستان انڈر 19 نے ہدف بآسانی 40اعشاریہ5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ذیشان ملک نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور نو چوکے شامل تھے، سیف بدر 44 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے ٗکپتان گوہر حفیظ 20 اور محمد اسد 6 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ ذیشان ملک کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

فتح کے ساتھ پاکستان یوتھ ٹیم نے کوارٹر فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ، اس سے قبل گرین شرٹس نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ قومی انڈر 19 ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 3 فروری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.