14 مارچ 2016
وقت اشاعت: 19:33
زرعی یونیورسٹی میں سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کاتنازع حل
جیو نیوز - فیصل آباد......فیصل آبادکی زرعی یونیورسٹی میں سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کا تنازع حل کرلیا گیا۔اکیڈمی زرعی یونیورسٹی کی بجائے اب فردوس کالونی جھنگ روڈ پر تعمیر کی جائے گی۔
زرعی یونیورسٹی نے اکیڈمی کی بحالی سے انکار کرتے ہوئے سعید اجمل پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ضلعی ترجمان سبحان علی کا کہنا ہے کہ سعید اجمل اکیڈمی کا افتتاح کل دوپہر کو ہوگا۔