تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 مارچ 2016
وقت اشاعت: 20:59

آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بھارت فاتح

جیو نیوز - سڈنی........ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پہلے دونوں میچوں کی طرح بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش پھیر دیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 198 رنز کا تگڑا ہدف دیا۔شین واٹسن نے صرف 71 گیندوں پر 6چھکوں کی مدد سے 124 رنز بنا ڈالے ۔

جواب میں بھارتی بلے بازوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ روہیت شرما 52 اور ورات کوہلی 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.