19 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:41
باکسر عامر خان کا اگلی فائٹ کا اعلان
جیو نیوز - لندن........ سابق ویلٹر ویٹ باکسنگ چیمپئن عامر خان نے ویٹ کیٹیگری تبدیل کرتے ہوئے اگلی فائٹ کا اعلان کردیا ہے۔
عامرخان لائٹ مڈل ویٹ ٹائٹل کیلئے میکسیکو کے کنیلو الواریز سے مقابلہ کریں گے۔ عامر خان اور کنیلو الواریز کے درمیان فائٹ 7 مئی کو لاس ویگاس میں ہوگی۔