تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:31

تھسارا پریرا اور جیڈ ڈیرن بیک پی ایس ایل سے دستبردار

جیو نیوز - کراچی......پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے ایک روز قبل ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹرز کو شدید دھچکا لگا ہے، ٹیم کے دو اہم کھلاڑی سری لنکا کے تھسارا پریرا اور انگلینڈ کے جیڈ ڈیرن بیک دستبردار ہوگئے ہیں ۔

ٹیم کوئٹہ کی انتظامیہ نےتصدیق کی ہے کہ سری لنکن کرکٹر زتھسارا پریرا کو ان کے بورڈ نے بھارت کیخلاف سیریز کی وجہ سے پی ایس ایل کے لئے ریلیز نہیں کیا، جبکہ ڈیرن بیک کو کمر کی تکلیف ہوگئی ہے ۔ تھسارا پریرا کی جگہ سپلیمنٹری کیٹیگری میں شامل کمار سنگاکارا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو ماسٹر لیگ کے فوری بعدکوئٹہ گلیڈیئٹرکو دستیاب ہوں گے جبکہ ڈیرن بیک کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کردیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.