22 مارچ 2016
وقت اشاعت: 5:48
شعیب اختر پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے پر کافی مایوس
جیو نیوز - کراچی.....راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے پر کافی مایوس ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو پتہ ہی نہیں کہ پاک بھارت کرکت سیریز ہوتو ،میدان میں جذبہ اور جوش کیسا ہوتا ہے،اگرمیچز نہ ہوئے تو نقصان دونوں ممالک کا ہوگا۔
بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ پاک بھارت ٹیموں کے درمیان سیریز نہیں ہورہی،دونوں ممالک کی نئی نسل اس بات سے ناواقف کے کہ ان میں جنون اور جزبہ کا لیول کیا ہوتا ہے۔
راول پنڈی ایکسپریس نے کہاکہ تو ویرات کوہلی اس وقت دنیا کا بہترین بیٹسمین ہے تو وہاب ریاض اور محمد عامر جیسے پیسرز پاکستان میں موجود ہیں جبکہ دوسری جانب بھارتی بولرز کو انداز ہی نہیں کہ پرانی گیند کا کرنا کیا ہے،بولنگ سیکھنے کے لئے ،بھارتی بولرز کو کم از کم چھ ہفتے وسیم اور وقار سے ٹریننگ حاصل کرنا چاہیے ۔