تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مارچ 2016
وقت اشاعت: 14:37

چین میں سر مائی اولمپکس 2022 کے سلسلے میں سرگرمیوں کا آغاز

جیو نیوز - بیجنگ.....چین میں سر مائی اولمپکس 2022 کے سلسلے میں سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ وِنٹر اولمپکس 2022 میں ابھی چھ سال باقی ہیں لیکن بیجنگ میں ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

گذشتہ روز دیوار چین کے قریب خوبصورت پُر فضا مقا م پر ہائیکنگ کا اہتمام کیا گیا ،اس موقع پر ملک بھر سے 2 ہزار 22 افراد نے حصہ لیا اور برف سے ڈھکے نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہے ، 2022 میں سرمائی اولمپکس کا آغاز بھی چار فروری کو ہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.