23 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:45
ہارون رشید ٹیم کے انتخاب کیلئے آج وقاریونس سے مشاورت کریں گے
جیو نیوز - لاہور......قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون رشید ٹیم کے انتخاب کے لیے آج ہیڈ کوچ وقاریونس سےمشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ہارون رشید اور وقار یونس کے درمیان ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی کی ٹیم کے انتخاب کیلئے یہ حتمی مشاورت ہوگی،وقار یونس اور ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی پہلےہی ٹیم سے متعلق مشاورت کر چکے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے انتظار کی وجہ سے اب تک ٹیم کااعلان نہیں کر سکی،ہیڈ کوچ وقاریونس ان دنوں سڈنی میں ہیں،وہ 14 فروری کووطن واپس پہنچیں گے ۔