تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مارچ 2016
وقت اشاعت: 18:17

بحریہ اسپورٹس سٹی کراچی کی لانچنگ تقریب

جیو نیوز - کراچی ......بحریہ اسپورٹس سٹی کراچی کی لانچنگ تقریب ہوئی جس میں بڑی تعداد میں لوگ بکنگ کیلئے پہنچ گئے، پروجیکٹ میں 50ہزار تماشائیوں کی گنجائش والا پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم بھی تعمیر کیا جائے گا۔

کراچیٕ میں بحریہ ٹاؤن کے ایک اور عظیم الشان پروجیکٹ بحریہ اسپورٹس سٹی کی افتتاحی تقریب میں بھی لوگوں کا ہجوم نظر آیا اور بڑی تعداد میں لوگ پروجیکٹ میں بکنگ کرانے کے لئے پہنچ گئے۔

پروجیکٹ کی سب سے اہم خصوصیت یہاں پاکستان کے سب سے بڑے اور 50 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے کر کٹ اسٹیڈیم کی تعمیر ہے، امید ہے کہ اس اسٹیڈیم کی تعمیر سے ملک میں انٹر نیشنل کر کٹ کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی۔

اس کے علاوہ اس پروجیکٹ میں انٹر نیشنل ٹریننگ اکیڈمیز، فٹ بال گراؤنڈ، ٹینس، اسکواش اور بیڈ منٹن کورٹس پر مشتمل گرینڈ جمنازیم اور سائیکلنگ اور جاگنگ ٹریک بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.