تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مارچ 2016
وقت اشاعت: 18:49

پاکستان سپر لیگ میںپہلی ہیٹ ٹرک محمد عامر کے نام

جیو نیوز - دبئی ......لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان سپرلیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے ،انہوں نے ایونٹ کے دوسرے میچ کے 19ویں اوور میں لاہور قلندرز کےکھلاڑیوں کو لگاتار 3 گیندوں پر پویلین کی راہ دکھائی ۔

محمد عامر ٹی 20کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے 11ویں پاکستانی بولر بن گئے،انہوں نے کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلے ڈوائن براوو،پھر زوہیب احمد اور اگلی ہی گیند پر کیوین کوپر کو آئوٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلی ٹی ٹوینٹی ہیٹ ٹرک 2004ء میں ملتان ٹائیگرز کے ذیشان خان نے بنائی تھی ، اس ٹورنامنٹ میں لاہور ایگلز کے سہیل احمد نے بھی ہیٹ ٹرک کی ۔ پاکستان کے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹس میں ہیٹ ٹرک کرنے والوں میں پشاور کے محمد اسلم، کوئٹہ کے جاں نثار خان ، ملتان کے ذوالفقار بابر ، ملتان ہی کے محمد رمیز اور پشار کے عمران خان بھی شامل ہیں ۔

2009 ءمیں پاکستانی بولر رانا نوید الحسن نے ایڈیلیڈ میں سائوتھ آسٹریلیا کیخلاف تسمانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی، وہاب ریاض نے2011ءمیں کاونٹی چیمپئن شپ میں کینٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی جبکہ 2012ء کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں محمد سمیع نے راجشاہی کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈھاکہ کیخلاف ہیٹ ٹرک اپنے نام کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.