تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مارچ 2016
وقت اشاعت: 21:30

روبوٹ کی مہارت گولفروں کیلئے خطرہ بن گئی

جیو نیوز - نیویارک......روبوٹس کی مہارت گالف کے کھیل میں انسانوں کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔ امریکا میں ایک روبوٹ نے ہول اِن ون شاٹ کھیل کر سب کو حیران کر دیا اور بدلے میں منفرد انعام پایا۔

امریکی ریاست ایری زونا کے ٹی پی سی اسکاٹس ڈیل پارک میں ایلڈرک نامی روبوٹ نے فینکس اوپن کے دوران اپنے 5ویں اٹیمپٹ میں اسٹک گھمائی اور بال سیدھی پار تھری ہول میں پہنچائی۔اس کارنامے پر پارک میں موجود شرکاء نے روبوٹ کو دل کھول کر شاباش دی ۔

19 سال قبل لیجنڈری گالفر ٹائیگر ووڈز نے 21 سال کی عمر میں بطور پروفیشنل۔ اسی ہول میں سنگل شاٹ کے ذریعے بال پاٹ کی تھی اوراس شاٹ کے ذریعے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔

یوں اب ایلڈرک کو اس ہول ان ون پر انوکھا تحفہ ملا ہے اور وہ یہ کہ اب اُسے ایلڈرک کے بجائے ٹائیگر ووڈز پکارا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.