25 مارچ 2016
وقت اشاعت: 0:38
ایم سی ایل:جیمنی عربینز کا ورگو سپر کنگ اور لیو لائنز کاسیگیٹرس اسٹرائکرسے آ ج مقابلہ ہوگا
جیو نیوز - دبئی ......ماسٹر سپر لیگ میں آج جیمنی عربینز اور ورگو سپر کنگ کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرا میچ لیو لائنز اور سیگیٹرینز کے مابین کھیلا جائے گا۔
ماسٹرچیمپئنزلیگ میں آج پہلے میچ میں ثقلین مشتاق ،، ورندر سہواگ،کمار سنگاکارا جیسے کھلاڑیوں سے سجی ٹیم جیمنی عربینز مقابلہ کرے گی ورگو سپر کنگ سے جس میں ہیں محمد یوسف،گریم استمھ اور بریٹ لی۔
لیجنڈری کرکٹرز سے سجی ٹیموں کے درمیان پہلا میچ شام چار بجے کھیلا جائے گا۔
دن کے دوسرے میچ میں برائن لارا کی ٹیم لیو لائنز ایڈم گلکرسٹ کی سیگیٹرس اسٹرائکر سے مقابلہ کرے گی جس میں پاکستان کے یاسر حمید،،اور یاسر عرفات شامل ہیں ۔
میچ رات ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائے ۔ دونوں میچز جیو تیز سے براہ راست دکھائے جائیں گے۔