تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 مارچ 2016
وقت اشاعت: 10:19

انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ،سری لنکن اسپنر کی دونوں ہاتھوں سے بولنگ

جیو نیوز - ڈھاکا......انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ میںسری لنکن اسپنر نے دونوں ہاتھوں سے بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور تماشائیوں کی توہ سمیٹ لی۔
سری لنکن اسپنر کمندو مینڈس نے دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرکے دنیائے کرکٹ میں دھوم مچادی،سری لنکن اسپینر کمیندو مینڈس جن کا جادو ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاتھ سے چلتا ہےانھوں نے ورلڈ کپ انڈر 19 کے مقابلوں میں بولنگ کرکے دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا ہے۔

مینڈس دائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو بائیں ہاتھ سے بولنگ کرتے ہیں اور بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو دائیں ہاتھ سے بولنگ کرکے پریشان کرتے ہیں۔انھوں نے پاکستان کے خلاف بھی دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرکے وکٹیں حاصل کیں ۔سری لنکا کے اسپنر نے اپنی منفرد انداز سے دنیائے کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا ایکشن قانونی بھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.