تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:0

ساؤتھ ایشین گیمز ، پاکستان کے ایک گولڈ سمیت چار میڈل

جیو نیوز - گوہاٹی......ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے ایک گولڈ سمیت چار میڈل جیت لیے، طلائی تمغہ ویمنز 200 میٹر ریس میں پاکستانی سوئمر لیانا سوان نے حاصل کیا۔

گوہاٹی میں ایونٹ کے دوسرے روز پاکستانی سوئمر لیانا سوان نے دو سو میٹر بریسٹ اسٹروک میں پہلی پوزیشن حاصل کی ،انھوں نے فاصلہ 2 منٹ 48 سیکنڈز میں طے کیا۔

ریسلنگ کے 57 کلوگرام کی کیٹیگری میں محمد بلال اور نیپال کے جے منگل یادیو کے درمیان مقابلہ تھا، مقابلے میں محمد بلال دو پوائنٹس کے فرق سے شکست کھاگئے ، اُن کے حصے میں چاندی کا تمغہ آیا، ویٹ لفٹنگ کے 56 کلوگرام میں عبداللہ غفور اور سائیکلنگ میں بی بی صبیحہ نے برانز میڈلز حاصل کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.