تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 مارچ 2016
وقت اشاعت: 11:39

پی ایس ایل:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو8 وکٹوں سے ہرا دیا

جیو نیوز - دبئی .......دبئی میں جاری پاکستان سُپر لیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو8 وکٹ سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ 148رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17اعشاریہ 2اوورز میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 153رنز بنا لیے۔

احمد شہزاد نے 46گیندوں پر 71رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے، انہوں نےیہ 71رنز 5چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے اسکور کیے۔

لیوک رائٹ نے 47رنز بنائے، جبکہ کیون پیٹرسن 29اور سرفراز احمد 2رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹیم نے مجموعی طور پر 4اضافی رنز بھی حاصل کیے۔

کراچی کنگز کے عماد وسیم اور شیکب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.